ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امبیڈکر مجسمہ کی تعمیر کے لئے گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ

امبیڈکر مجسمہ کی تعمیر کے لئے گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ

Wed, 15 Dec 2021 11:26:05    S.O. News Service

بنگلورو،15؍دسمبر (ایس او نیوز) پرجاوموچن چلوولی (سوابھیمانی) کی جانب سے یہاں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کرکے لوہے کے مجسمہ کی تعمیر اور ڈاکٹر بسوالنگپا بھون کے تعمیری کاموں کے لئے گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیاٹرائن پورہ مارکیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بی بی ایم پی زونل دفتر کے سامنے جمع ہوئی اور افسروں کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چلوولی کے ریاستی صدر منی آنجنپا نے کہاکہ یلہنکا کے منی ودھان سودھا کے سامنے امبیڈکر کے لوہے کے مجسمہ کی تعمیر کا حکومت سے مطالبہ کیاگیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیلدار، محکمہ سماجی بہبود کے ڈائرکٹر، یلہنکا بی بی ایم پی زونل کمشنر ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کے لئے مختص 24.10 فیصد رقم کو فوری جاری کریں۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ بی بی ایم پی جوائنٹ کمشنر موقع پر حاضر ہوکر یاد داشت قبول کریں تاہم جوائنٹ کمشنر حاضر نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر دردپرکاش، ایوب خان ودیگر حاضر رہے۔


Share: